ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

وفاقی حکومت کا کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ فوری  شروع کرنے کا فیصلہ،قرض پرشرح میں بھی زبردست کمی

datetime 14  جولائی  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کے بعد منظوری دے دی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام کمرشل بینکوں کو مراسلہ جاری کر دیا ،

حکومتی ہدایات کے مطابق قرض پر مارک اپ میں بھی زبردست کمی کر دی گئی،دوسرے مرحلے کیلئے مارک اپ 6 سے کم کر کے 3 فیصد کر دیا گیا،قرض کے زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کر دی گئی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوان اپنے کاروبار کیلئے ایک لاکھ سے ڈھائی کروار تک کا قرض لے سکیں گے،فیصلہ کورونا کے باعث معیشت کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر کیا گیا۔ عثمان ڈار نے کہاکہ جو نوجوان مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں،نوجوان صرف کاروبار کا منصوبہ بنائیں,حکومت بغیر گارنٹی کے قرض دے گی۔عثمان ڈار نے کہاکہ بنا گارنٹی قرض کی حد بھی 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دی گئی ہے،دوسرے فیز میں نوجوانوں کا ایل اور دیرینہ مطالبہ بھی پورا کر دیا۔عثمان ڈار نے کہاکہ ملک بھر کے تمام اسلامی بینکس بھی پروگرام میں شامل ہوں گے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…