اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تین مزید کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز بنانے کی اجازت دیدی جائیگی،چار کمپنیوں کے ہونے سے ہم وینٹی لیٹرز ایکسپورٹ کرنے کے قابل ہوجائیں گے،یہ ڈرونز ہم این ڈی ایم اے کو ٹڈی دل کیخلاف سپرے کیلئے دیں گے،ڈرونز کا استعمال زراعت میں شروع کررہے ہیں۔پیر کو یہاں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں ٹڈی دل کیخلاف ڈرونز
کے استعمال کیلئے ایم او یو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب پاکستان میں کورونا آیا تو کوئی ایک چیز بھی ہم نہیں بنا رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان میں وینٹی لیٹرز بنا رہے ہیں،اب پاکستان میں پی پی ایز اور این 95 ماسک تیار کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تین مزید کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز بنانے کی اجازت دے رہے ہیں،چار کمپنیوں کے ہونے سے ہم وینٹی لیٹرز ایکسپورٹ کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے،یہ ڈرونز ہم این ڈی ایم اے کو ٹڈی دل کیخلاف سپرے کیلئے دیں گے،ڈرونز کا استعمال زراعت میں شروع کررہے ہیں۔ تقریب کے بعد صحافی نے سوال کیاکہ کیا ڈرونز چاند دیکھنے کے بھی کام آئیں گے؟۔ فواد چوہدری نے کہاکہ 31 جولائی کو عید ہو گی،اگلی عید سے قبل اسلام آباد میں آبزرویٹری قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ صوبوں سے کہوں گا کہ تھوڑا بجٹ سائنس و ٹیکنالوجی پر لگا دیں،صوبے اگر چاہیں تو ان کے ساتھ مل کر آبزرویٹریز قائم کر دیں گے جو چاند دیکھنے کے کام آئیں گے،امید ہے ہم رویت حلال کمیٹی کا کام مزید کم کر دیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تین مزید کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز بنانے کی اجازت دیدی جائیگی،چار کمپنیوں کے ہونے سے ہم وینٹی لیٹرز ایکسپورٹ کرنے کے قابل ہوجائیں گے،یہ ڈرونز ہم این ڈی ایم اے کو ٹڈی دل کیخلاف سپرے کیلئے دیں گے،ڈرونز کا استعمال زراعت میں شروع کررہے ہیں