لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سرکاری ملازمین کو جبری ریٹائر کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت یہ اقدام ایسے موقع پر کرنا چاہتی ہے
جب لوگ پہلے ہی معاشی طورپر پس کررہ گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ یہ تمام معاملہ بدنیتی کا مظہر ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن)اس معاملے کو قومی اسمبلی میں اٹھائے گی اور اس پر حکومت سے وضاحت طلب کرے گی۔