ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

بیرون ملک روپوش ملزم حبیب جان بلوچ اشتہاری قرار

datetime 13  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ارشد پپو کیس کی سماعت کے دوران بیرون ملک روپوش ملزم حبیب جان بلوچ کو اشتہاری قرار دے دیا۔پیرکوارشد پپو کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی،عزیربلوچ سمیت دیگرکو عدالت میں پیش کیاگیا۔

دوران سماعت رینجرز پراسکیوٹر نے عذیر بلوچ کے اعترافی بیان کو کیس کاحصہ بنانے کی استدعا کی۔عدالت نے ملزم عذیربلوچ سے استفسار کیا کہ ہم آپ کے اعترافی بیان کی کاپی اس کیس کا حصہ بنا دیں؟ اس پر ملزم عذیر بلوچ نے کہا کہ میرا کوئی اعترافی بیان ریکارڈ نہیں ہوا۔جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا جج کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ ہوا ہے، اعترافی بیان پر آپ کے دستخط بھی موجود ہیں، کل کو اس کیس کے ٹرائل سے بھی مکر جائو گے کہ کوئی ٹرائل ہی نہیں ہوا۔کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے 25 جولائی کو پولیس مقابلے میں ہلاک بابا لاڈلہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور آئندہ سماعت پر ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔کیس کی سماعت کے دوران پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملزم حبیب جان بیرون ملک روپوش ہے گرفتار نہیں ہوسکا، جس پر عدالت نے لندن میں مقیم ملزم حبیب جان سمیت گینگ وار کے دیگر اہم کارندوں کو بھی اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے گئے دیگر ملزمان میں زاہد لاڈلہ، آصف مٹھل، فیصل پٹھان، استاد تاجو، شبیر احمد ، یاسر پٹھان، ثاقب باکسر، جواد لنگڑا، حمید عرف لالہ اورنگی، شاہد مکس پتی اور شیراز کامریڈ شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…