حکومتی چہرہ سامنے آنا شروع،اربوں کی کرپشن پر سٹے آرڈرز لیے جاچکے، اے این پی نے حقیقت کھول دی

11  جولائی  2020

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور نے کہا ہے کہ مشیر اطلاعات کی آڈیو لیک ہونے کے بعد کوئی شک نہیں باقی نہیں رہتا کہ عوامی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے اور وبائی صورتحال میں بھی اپنی جیبوں کو گرم رکھا جارہا ہے۔ باچاخان مرکز پشاورسے جاری بیان میں اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور نے کہا کہ ایک بار پھر تبدیلی سرکار کا اصل چہرہ سامنے آگیا

اور عوام کے سامنے یہ بات واضح ہوگئی کہ کورونا وائرس کی اس وبائی صورتحال میں بھی حکومتی وزراء و مشیر کمیشن لے رہے ہیں اور انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں۔ سکینڈلز سامنے آنے کے بعد وزارت سے فارغ کرنا پی ٹی آئی کی روایت ہے کیونکہ کل اسی بندے کو کسی نئی جگہ میں تعیناتی کا سرٹیفیکیٹ مل جائیگا۔ اس سے پہلے بھی کئی وزراء و مشیر کرپشن پر فارغ کئے گئے لیکن خاموشی کے ساتھ انہیں دوسری وزارت دی گئی۔ ثمرہارون بلور نے کہا کہ نئے مشیر کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن ایک بندے کو دو دو اور تین تین قلمدان سونپنے سے واضح ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی میں اہل افراد کی کمی ہے، اسی لئے ایک ہی بندے سے جو وزارت پہلے لی گئی تھی، ایک بار پھر سونپ دی گئی جبکہ قابل ترین ٹیم کے دعویدار کپتان کے باقی کھلاڑی بیک بنچرز بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ مالی طور پر دیوالیہ ہوچکا ہے، معاملات سنبھل نہیں رہے اور حکومتی دعوے آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔ بی آر ٹی اور مالم جبہ سکینڈلز جیسی کرپشن پر حکومتی خاموشی صوبے کو تباہ کرچکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے کئی وزراء کے سکینڈلز سامنے آچکے ہیں لیکن خاموشی سے تمام پر مٹی ڈالی گئی۔ اب عوام کاصبر کا پیمانہ مزید لبریز ہوچکا ہے اور جلد ہی عوامی احتجاج تبدیلی سرکار کو لے ڈوبے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…