لاہور(این این آئی) نجی ایئرلائن کے مشکوک لائسنس والے 10پائلٹس کی فہرست منظرعام پر آگئی جس میں سے 7پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا گیا جبکہ 3 کپتان ایئرلائن چھوڑ چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن سیرین ایئر کے دس پائلٹس کے مشکوک لائسنسز
کی فہرست سامنے آگئی، ایوی ایشن ڈویژن نے 10پائلٹس کی لسٹ نجی ایئرلائن کو بھجوا دی۔نجی ایئرلائن نے جواب میں کہا ہے کہ 3 کپتان ایئرلائن پہلے ہی چھوڑکر جا چکے ہیں جبکہ 7پائلٹس کو ایوی ایشن ڈویژن کی ہدایت پر گراؤنڈ کرچکے ہیں۔