اسلام آباد (آن لائن) نیب راولپنڈی نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے، نیب نے حج اشتہاری مہم میں بے ضابطگیوں کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا، متعلقہ اداروں سے 2سالوں کی حج اشتہاری مہم کا ریکارڈ مانگ لیا، سرکاری بلڈنگ بزنس پارٹنر کو کرائے پر دینے کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کے احکامات پر
وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کیخلاف مبینہ بیضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ نیب نے سرکاری بلڈنگ کرائے پر دینے کی انکوائری سمیت نور الحق قادری کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ نیب نے حج اشتہاری مہم میں مبینہ بیضابطگیوں کی بھی مکمل چھان بین کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے گزشتہ 2 سال کی اشتہاری مہم کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ نورالحق قادری کیخلاف ایک سرکاری عمارت بزنس پارٹنر کو کرائے پر دینے کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔ اس حوالے سے نیب کو مکمل ریکارڈ مل چکا ہے۔ اس حوالے سے نیب کو شکایت کی گئی تھی کہ نورالحق قادری نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ تاہم اب نیب کا شکایات سیل نورالحق قادری کے اثاثوں کی بھی مکمل معلومات حاصل کریگا۔ نیب راولپنڈی نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے، نیب نے حج اشتہاری مہم میں بے ضابطگیوں کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا، متعلقہ اداروں سے 2سالوں کی حج اشتہاری مہم کا ریکارڈ مانگ لیا، سرکاری بلڈنگ بزنس پارٹنر کو کرائے پر دینے کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کے احکامات پر وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کیخلاف مبینہ بیضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ نیب نے سرکاری بلڈنگ کرائے پر دینے کی انکوائری سمیت نور الحق قادری کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔