کراچی (این این آئی) لیاری سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے دعوی کیا ہے کہ سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری عبدالرحمان عرف ڈکیت کوفون کرتے تھے۔رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال 2008کے انتخابات میں آصف زرداری نے رحمان بلوچ کو فون کیا۔آصف زرداری نے
رحمان بلوچ کو کہا تھا کہ ہمارے امیدوار کوجتوائیں۔ شکور شاد نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری نے کہا تھا ہم سارے کیس ختم کرائیں گے جبکہ رحمان بلوچ کو سینیٹرکی پیشکش دی گئی تھی۔عبدالشکورشاد نے بتایا کہ رحمان بلوچ چاہتا تھا کہ فنڈزاس کے ذریعے استعمال ہوں تاہم جن لوگوں کو رحمان بلوچ نے انتخابات میں جتوایا،انہوں نے ہی اس کومروادیا۔