اسلام آباد( آن لائن ) کورونا سے زیادہ بھوک کا خطرہ ہے، وزیراعظم عمران خان کے موقف کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی ہے جس کے بعد بات کرتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم وہ پہلے شخص تھیجنہوں نیواضح اور دو ٹوک مؤقف اپنایا ،
وزیراعظم نے پہلے دن ہی کہا تھا لوگوں کو وبا کیساتھ بھوک سے بچانا ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ آکسفیوم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وبا کے دوران لوگ کورونا کی وجہ سے کم اور بھوگ سے زیادہ مر جائیں گے، اس حوالے سے ان ممالک کی فہرست بھی جاری کردی ہے جہاں بھوک کی وجہ سے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ہے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ اس میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔ فہرست میں بھارت ‘‘ایمرجنگ ہنگرہاٹ اسپاٹ’’ کے طور پر فہرست میں شامل تاہم وزیراعظم کے بر وقت اقدامات سے پاکستان کانام متاثرہ فہرست میں نہیں۔اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ آکسفیوم کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بروقت اقدامات نے پاکستان کو بھوک سے بچا لیا ہے، اس پر ہم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔