10 جولائی سے شادی ہالز کھولنے کا اعلان

9  جولائی  2020

کوئٹہ(این این آئی) انجن تاجران بلوچستان و آل بلوچستان ریسٹورنٹ اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر رحیم آغا نے 10جولائی سے شادی ہالز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ والوں کو بلاجواز تنگ اورسیل کرنے کے خلاف 13جولائی کو کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ اور 14جولائی کوبلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے جنرل سیکرٹری حاجی اللہ داد ترین، حاجی اسلم ترین،

حاجی نصرالدین کاکڑاوردیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔رحیم آغا نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد لاک ڈاون کی وجہ سے ہر طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے اورسب سے زیادہ ریسٹورنٹ مالکان،شادی ہالز اور ہوٹل والے متاثر ہورہے ہیں صوبائی حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ کے تین ماہ کے گیس،بجلی کے بل معاف کئے جائیں گے اوران میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے تین ماہ کا راشن اور تاجروں کو آسان شرائط پرقرضے دیئے جائیں گے لیکن حکومت کی جانب سے تاحال وعدے پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ریسٹورنٹس کاماہانہ کرایہ اور اخراجات50ہزار سے 10لاکھ روپے تک ہے جو مالکان اپنی جیب سے ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شادی ہالز بند ہونے کے باوجود انہیں ہزاروں روپے کے گیس اور بجلی کے بل بھجوائے جارہے ہیں جونا انصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ائیر پورٹ روڈ پر پولیس کے ایک اعلیٰ آفیسرنے کسی انتظامی افسر اور مجسٹریٹ کے بغیر قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سیل کردیا اور کئی ہوٹلز مالکان کو پولیس کی گاڑی میں ڈال کر تھانے لے گئے جس کے بعدایس ایچ او نے دو افراد پر دفعہ 188کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی مجبوری ظاہر کی جب ہم نے صبح ایف آئی آر دیکھی تو اس میں گالم گلوچ،ہاتھا پائی سمیت دیگر دفعات لگائی ئی تھیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم ریسورنٹس

مالکان اپنی مزید بے عزتی برداشت نہیں کرسکتے ہیں ہمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کے باوجود کاروبار کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ہم نے فیصلہ کیا ہے 13جولائی پیر کو اپنے ریسٹورنٹس بند کرکے کوئٹہ کی اہم شاہراہ پر دھرنا دیں گے اور اپنے جائز مطالبات جن میں ایس ا و پیز کے تحت کاروبارکی اجازت اور مقدمات ختم کرنے کی شرط شامل ہے پورے نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے اور 14جولائی کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…