بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

آٹا،چینی،گھی کے ساتھ ساتھ، آلو، ٹماٹر، پیاز اور دیگر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ، کورونا سے پریشان، بے روزگاری سے تنگ عوام کو ہوشربا مہنگائی کا سامنا، روٹی اور نان کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں

datetime 9  جولائی  2020 |

فیصل آباد (آن لائن)کرونا سے پریشان بے روزگاری سے تنگ عوام کو عیدالاضحی قریب آتے ہی مہنگائی سامنا،آٹا،چینی،گھی کے ساتھ ساتھ، آلو، ٹماٹر، پیاز اور دیگر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، آٹا 55سے 60روپے،80سے 85روپے،گھی آئیل 230سے 245روپے فی کلو،نیا آلو 100روپے کلو،ٹماٹر 150روپے،پیاز40سے 50روپے اردک400روپے کلو، جبکہ برائیرمرغی کا گوشت 280روپے

فی کلو ہوگیا،ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کو کنٹرول کرنے مکمل طور پر ناکام،نان بھائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کردیاآن لائن کے مطابق فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں مہنگائی کا بازار گرم، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بوجھ تلے دبے لوگوں کا ابھی سانس بھی نہ سنبھلا تھا کہ چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کو مزید بے حال کر دیا، ”مافیاز“ کے ستائے لوگوں کو ”سبزی مافیا“ نے بھی نہ بخشا، آٹو، ٹماٹر، پیاز اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا پٹرول بم گرنے سے مہنگائی بڑھی، چینی‘ آٹا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کو اس بات پر تعجب ہے کہ گندم کی نئی فصل آنے کے صرف دو ماہ بعد ہی آٹے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں گندم کی فی من قیمت 1900سے 2200روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس صورتحال سے پریشان لوگوں کو ”سبزی مافیا“ نے بھی دن کے وقت تارے دکھانا شروع کر دیئے اور عیدالاضحی قریب آتے ہی گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی آلو، پیاز، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں کو ”پر“ لگ گئے نیا آلو 100روپے کلو،ٹماٹر 150روپے،پیاز40سے 50روپے اردک400روپے کلو، کوئی بھی سبز ی 80سے 100روپے فی کلو سے کم نہیں ہے اور گرانفروشی کا بازار گرم کرنے والے ”مافیاز“ کو روکنے والا کوئی نظر نہیں آتا، عیدالاضحی قریب آتے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا طوفان برپا ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

بالخصوص آلو، پیاز، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی‘ سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کرونا اور بے روزگاری سے پہلے ہی پریشان ہیں ضلعی انتظامیہ منصوعی مہنگائی اور منافع خور کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور ناکام ہوگئی ہے انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے ”مافیاز“ کو لگام ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…