اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے نامزد سفیر بینیڈکٹ ڈی سرجات پاکستان کے خوبصورت علاقوں کی سیر کے لیے بیتاب ہوگئے ،سوئٹزرلینڈ کے نامزد سفیر بینیڈکٹ ڈی سرجات نے تصاویر پر مبنی
پاکستانی علاقوں کی ویڈیو ٹویٹ کر دی، سفیر نے کہاکہ یہ ویڈیو صرف سوئٹزرلینڈ کے دوستوں کے ساتھ اپنے نئے گھر پاکستان کی پہلی جھلک دکھانے کیلئے ہے، میں نے ابھی تک یہ ساری جگہیں نہیں دیکھی، لیکن دریافت کرنے کے لئے بے چین ہوں۔