اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

گرج چمک کیساتھ بارشیں ، محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی ، شہروں کی فہرست بھی جاری

datetime 9  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر جنوبی علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہے گا تاہم بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. کراچی میں کل بھی بارش ہوگی‘ ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص اور مٹھی میں بھی تیز ہوآں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی.محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی میں تیس ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں تئیس ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس10ملی میٹر، پی اے ایف فیصل بیس8، ناظم آبادمیں6.4، صدرمیں6 ملی میٹربارش ریکارڈ اوریونیورسٹی روڈ‘موسمیات میں 5.8بارش ریکارڈ کی گئی. بادل برستے ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، کھوکھراپار ، کورنگی اور ضیا کالونی میں بجلی بند ہو گئی گلشن حدید ، لیاقت آباد اور اسکیم تینتیس کے کئی علاقے بھی بجلی سے محروم ہو گئے.بارش کے بعد گلشن حدید، سرجانی، نارتھ کراچی، ناظم آباد اور صدر کے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔بارش کے بعد کے الیکٹرک کا ترسیلی نظام جواب دے گیا‘شہر میں موسم بہتر ہونے کے بعد بجلی کی طلب3ہزارسے کم ہوکر2800میگاواٹ ہوگئی ہے بجلی کی طلب اور رسد کا فرق 200میگاواٹ رہنے کے باجود بجلی کی فراہمی کی صورتحال میں بہتری نہیں آئی. صوبہ پنجاب کے بیشتر جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے نارووال، سیالکو ٹ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی، مری اور ٹیکسلا میں گرج چمک کے ساتھ بارش متو قع ہے.خٰبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا تاہم دیر، بونیر،سوات، شانگلہ ، کوہستان، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم ،کوہاٹ، پشاور، مردان اور چارسدہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…