یونیورسٹی لیول پرقرآن پاک کو اردوترجمہ کیساتھ پڑھانے سمیت 5 قراردادیں منظور

  منگل‬‮ 7 جولائی‬‮ 2020  |  23:51

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوااسمبلی نے یونیورسٹی لیول پرقرآن پاک کو اردوترجمہ کیساتھ پڑھانے ،قبائلی علاقوں میں موبائل سروس وانٹرنیٹ کی بحالی اورمانسہرہ میں بارشوں سے نقصانات کے ازالے اورچھاتی سرطان سے متعلق پانچ قراردادوں کی متفقہ طورپر منظوری دیدی ہے۔پہلی قراردادایم ایم اے کے رکن عنایت اللہ نے پیش کی جسکے متن کے مطابق یونیورسٹیوں میں قرآن پاک کااردوزبان میں ترجمے کیساتھ پڑھایاجائےتاکہ لوگ اسکی تعلیمات کوسمجھ سکیں وزیرقانون سلطان محمدنے اس قراردادکی تائید کی اور کہاکہ اگر ہم قرآن پاک کواچھی طرح سمجھ لیں تو یقینااس سے ہماری زندگیوں میں تبدیلی اورانقلاب آسکتاہے ۔دوسری قرارداد میرکلام نے پیش کی اور


کہاکہ قبائلی علاقوں میں موبائل سروس اورانٹرنیٹ سے محروم ہیں جسکی وجہ سے طلبہ کو آن لائن کلاسزلینے میں دشواری کاسامناہے لہذا صوبائی حکومت وفاق سے اس امرکی سفارش کرے کہ وہ قبائلی اضلاع میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ سہولیات سمیت دیگربنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے ۔تیسرے قراردادایم پی اے بابرسلیم نے پیش کرتے ہوئے کہاکہ مانسہرہ میں حالیہ بارشوں وژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے لہذا حکومت نقصانات کے ازالے کیلئے متاثرین کی حکومتی واجبات میں چھوٹ اور مالی معاونت فوری یقینی بنائے ۔پی ٹی آئی خاتون رکن عائشہ بانو نے قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھربالخصوص خیبرپختونخوامیں چھاتی سرطان سے خواتین کی اموات ہورہی ہیں بروقت حکمت عملی کے ذریعے خواتین کا علاج باآسانی ممکن ہوسکتاہے اسلئے یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے اس امرکی سفارش کرتی ہے کہ بریسٹ کینسرسے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جووقتافوقتاًپیش قدمی کے بارے میں اس ایوا ن کوآگاہ کرسکے انہوں نے کہاکہ 40فیصدخواتین کی اموات بریسٹ کینسرسے ہوتی ہیں ہرسال چالیس ہزار خواتین اس مرض کیوجہ سے فوت ہوجاتی ہیں جبکہ ہر سال پندرہ ہزار کیسزرجسٹرڈہوتے ہیں اسی طرح ایشیاء کی سطح پرپاکستان ہائی ریشوپرہے۔ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سرداریوسف نے قرارداد پیش کی کہ مانسہر میں گوجری زبان ہے اس زبان میں قرآن کاترجمہ سیرت نبیؐ اورشاعری کی کتابیں لکھی جاچکی ہیں یہاں تک کہ اس زبان میں خبریں نشرہورہی ہے جس طرح مقامی زبانوں کو سکولوں کے کتب میں شامل کیاگیاہے اسی طرح پشتو اورہندکوکی طرح گوجری اورشینہ کی زبان میں بھی کتب میں شامل کیاجائے ۔


موضوعات: