چین سے مار کھانے بعد اجیت دوول کو دھو کر رکھ دیا گیا ،بھارتی وزیراعظم کے دن بھی پورے ، بھارتی جنتا پارٹی نے مودی کے متبادل کے طور پر امیت شاہ پر غور شروع کر دیا

7  جولائی  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چینیوں نے پوری دنیا کو پیشکش کی تھی کہ وہ اس کا حصہ بن جائے مگر کچھ ممالک کو یہ پیشکش راس نہ آئی۔ انہوں نے اس بڑے نیٹ ورک کے راستے میں کانٹے بکھیرنا شروع کر دیے۔۔۔سینئر کالم نگار مظہر برلاس اپنے کالم ’’عاصم باجوہ کی تیز رفتاری‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔

دنیا بھر میں پھیلے ہوئے چینی منصوبوں میں سب سے اہم گوادر ہے حالانکہ چین کے پاس جبوتی، حیفا، کولمبو، ہربن ٹوٹا اور میانمار کی بندرگاہ سمیت کئی بندرگاہیں موجود ہیں مگر چین اور پاکستان کے دشمن گوادر کے زیادہ مخالف ہیں، بہت سے ممالک ایک مسلمان ایٹمی قوت کو معاشی طور پر مضبوط ہوتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے۔اسی لئے خاص طور پر انڈیا، اسرائیل، امریکہ اور چند مسلمان ممالک گوادر کا نام سنتے ہی ماہی بےآب کی طرح تڑپنا شروع کر دیتے ہیں۔ ہمارے اس منصوبے کو خراب کرنے کیلئے اجیت کمار دوول نے کئی جال بچھائے، بڑی منصوبہ بندی کی مگر خدا کا شکر ہے اس کے سب منصوبوں پر پانی پھر گیا اور گوادر کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔کل تک بھارت میں شاباش وصول کرنے والا اجیت کمار دوول آج منہ چھپاتا پھر رہا ہے، چینی فوج سے مار کھانے کے بعد دہلی کے کئی اجلاسوں میں دوول کو دھو کر رکھ دیا گیا۔ یہاں تک کہ مودی کو بھی بہت کچھ سننا پڑ رہا ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی نے مودی کے متبادل کے طور پر امیت شا ہ پر غور شروع کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…