بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے جس الہ دین کے چراغ سے مہنگائی،بیروز گاری کا خاتمہ کرنا ہے ،وہ کہاں ہے؟سراج الحق نے حکومت کے خاتمے کی نوید سنا دی

datetime 7  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ ( آن لائن ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا کہ عمران خان نے جس الہ دین کے چراغ سے مہنگائی،بیروز گاری کا خاتمہ کرنا ہے ،وہ کہاں ہے ،موجودہ حکمرانوں نے غریب کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے عوام کا سمندر حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا ، پاکستان میں حکمرانوںکے خاتمہ کا وقت قریب آگیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر بابر رشید امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ کی

رہائش گاہ پر ان کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری بھی موجود تھے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی موجودہ حالات میں عوامی طاقت سے انقلاب برپا کردے گی اور عوام کے سمندر کا رخ اسلام آباد موڑ دیں گے، حکمرانوں سے نجات کا وقت آگیا ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے ۔ تاکہ ملک کو مدینہ منورہ جیسی فلاحی ریاست بنایا جاسکیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہو ئے ملک ترقی نہیں کر سکتا ملک بچانے کے لیے عوام کو اپنے حقوق کے لیے باہر نکلنا ہو گا، ریاست مدینہ بنانے کے جھوٹے دعوے کرنیوالے عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے، جماعت اسلامی مہنگائی کے خاتمے،بے روزگاری اور عوام کے حقوق کے لئے تحریک چلائے گی اور ہر مظلوم کی آواز بنے گی۔موجودہ حکومت بھی مافیاز کے ہاتھوں یرغمال ہے،حکومت کا احتساب کا نعرہ بھی کھوکھلا ثابت ہوا، عمران خان سے پہلے بھی ہر کوئی سمجھتا تھا کہ اسکا کوئی متبادل نہیں۔  سینٹر سراج الحق نے کہا کہ عمران خان نے جس الہ دین کے چراغ سے مہنگائی،بیروز گاری کا خاتمہ کرنا ہے ،وہ کہاں ہے ،موجودہ حکمرانوں نے غریب کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے عوام کا سمندر حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا ، پاکستان میں حکمرانوںکے خاتمہ کا وقت قریب آگیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…