جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

’مائنس ایک یا دو نہیں پورا 160 ہوگا ‘پیٹرول بحران میں لوگوں نے اربوں روپے کما لیے ، حکومت ناکام ہوچکی ہے عمران خان کو گھر جانا ہوگا،حکومت کیخلاف طبل بجا دیا گیا ، دھماکہ خیز اعلان

datetime 6  جولائی  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے پر یقین ہے ، اب معاملہ مائنس ون یا ٹو نہیں رہا بلکہ پورا 160ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جس نےکبھی ٹیکس نہیں دیا وہ بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں، جو ملک کے لئے کام کرتے ہیں وہ عدالت میں آرہے ہیں، یعقوب ستار پرانے

اور قابل افسر ہیں انھیں بھی ملزم بنا دیا۔قومی موقرنامے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے عمران خان کو گھر جانا ہوگا، ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، اس حکومت کا ،عمران خان کا ایک لمحہ بھی بھاری ہے۔سابق ویر اعظم نے کہا کہ پیٹرول کاجو بحران رہا اس پر کوئی پوچھنے والا نہیں ، کرپشن کا الزام نہیں لگتا مگر لوگوں نے اربوں روپے کا فائدہ حاصل کیا، ہم کسی غیر جمہوری قوت کو نہیں آنے دیں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے ملک نہیں چل رہا ، عمرا ن خان کو گھر جانا ہوگا ،نوازشریف ہی ملک کے مسائل حل کرسکتا ہے ، ملکی مفاد کی خاطر سب کو اکٹھا ہونا ہوگا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے، حکومت کو آئینہ دکھانا ہے، کوئی لیڈر ملکی مسائل حل کرسکتا ہے تو وہ نواز شریف ہے، ملکی مفاد کی خاطر سب کو اکٹھا ہونا ہوگا، مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں سستی بجلی فراہم کی۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ریفرنس کرپشن کا نہیں، ایم ڈی پی ایس او کی تعیناتی کا ہے، ایم ڈی پی ایس او 3 سال عہدے پر تعینات رہے، ایک شخص نے ایمانداری کے ساتھ ملک کی خدمت کی، ایم ڈی پی ایس او کی تعیناتی پر سوال اٹھائے گئے۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ جنہوں نے ملکی ترقی کیلئے کام کیا وہ آج ملزم بن گئے، پٹرول بحران سے اربوں کا فائدہ اٹھایا گیا، ملک میں بحران موجودہ حکومت کی وجہ سے ہیں۔ ‎انہوں نےکہا ہے کہ میڈیا کی آزادی پر اس حکومت نے جیسے حملہ کیا کسی نے نہیں کیا، نجی چینل کو پہلے نوٹس دینا چاہیے تھا۔انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پانچ سال آپ کے سامنے ہیں،کسی چینل یا کسی اینکر کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی ؟شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم حصول اقدار کے لیے نہیں کام کرتے، 2013 میں حالات دیکھے تھے تمام بحران حل کئے ہیں، نظام بہتر کرنے کا فیصلہ کرنے تک الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں۔اس سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت پہنچے تھے، شاہد خاقان عباسی آج پہلی مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ایم ڈی پی او ایس او کی تعیناتی کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ریفرنس کی نقول فراہم کردیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…