اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی سکینڈل میں نیا موڑ،ایل این جی ریفرنس میں ملزمان کی جائیداد ضبطگی کا مرحلہ آن پہنچا،سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد الاسلام اشتہاری ملزم قرار،عدالت نے ملزم شاہدالاسلام کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیدیا،ملزم شاہد الاسلام کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر یدئے گئے۔ ذرائع کے مطابق نیب کا شاہد الاسلام کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جائیداد ضبطگی کے لیے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 88 کے تحت درخواست دی جائے گی۔ نیب تفتیشی افسر نے بتایاکہ ملزم شاہدالاسلام بیرون ملک روپوش ہوچکا ہے، ملزم جان بوجھ کر عدالتی کارروائی کا سامنا نہیں کرہا۔ ذرائع کے مطابق نیب کا شاہد الاسلام کی جائیداد ضبطگی کے کارروائی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق جائیداد ضبطگی کے لیے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 88 کے تحت درخواست دی جائے گی۔