جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

’’مون سون بارشوں کیساتھ مغربی ہوائوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ‘‘بارشیں کب سے شروع ہونگی ؟محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کو خوشخبرسنادی

datetime 5  جولائی  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعہ سے ملکی بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کی رات سے کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہوا کے ساتھ بوندھا باندھی اور

بارشوں کا امکان ہے جس کے نتیجے میں گرمی کی موجودہ لہر میں کمی آئے گی۔اس کے ساتھ بلوچستان کے علاقوں ژوب، بارکھان، لورارئی، موسیٰ خیل، سبی اور کوہلو سمیت سندھ کے اضلاع سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، میرپور خاص اور بینظیر آباد میں ہفتے کی شام کو گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مون سون بارشوں کیساتھ مغربی ہواؤں کاسلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی،گوجرانوالہ،فیصل آباد میں فلیش فلڈنگ کاخدشہ بڑھ گیا ہے۔ اس کے علاوہ صوبہ سندھ میں بارشیں پیر سےشدت اختیار کریں گی جبکہ کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ اوربدین میں اربن فلڈنگ کااندیشہ ہے ۔علاوہ ازیں محکمہ موسميات نے پیش گوئی کی کہ بارش سے پہلے تیز ہوائیں اور آندھی کا امکان ہے اور ہوا کی رفتار40سے50فی کلومیٹرفی گھنٹہ ہوسکتی ہے تاہم شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…