ملک کےمختلف مقامات پر غیر اعلانیہ اور اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں

3  جولائی  2020

لاہور/رائے ونڈ/مریدکے/شرقپور شریف/گوجرانوالہ/نارنگ منڈی/چھانگا مانگا/پتوکی (این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے مختلف مقامات پر غیر اعلانیہ اور اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ،بجلی کی طویل بندش سے شہری پانی کی بوند بوندکو بھی ترس گئے ، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹے سے تجاوز کر گیا

جبکہ مختلف مقامات پر بوسیدہ ترسیلی نظام کی وجہ سے بھی عوام کو کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیلنا پڑرہا ہے ،کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں قرنطینہ کرنے والے مریض شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب بڑھنے سے بد ترین لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میںمختلف علاقوں میں گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کے لوڈ شیڈنگ فری سٹی کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے ۔ دوسری جانب بجلی کی بندش کے باعث واسا کا ٹیوب چلانے کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور کئی علاقوںمیں لوگ پانی کی قلت کی وجہ سے لوگ بوندبوند کوترس گئے ہیں ۔ گڑھی شاہو، محمد نگر ، ڈیوس روڈ، حبیب اللہ روڈ، گھوڑے شاہ ، اندرون شہر سمیت دیگر کئی علاقوں میں بوسیدہ ترسیلی نظام بھی جلتی پر تیل کا کام کر رہا ہے اور سسٹم اوور لوڈ ہونے سے عوام کو بار بار بجلی کی بندش کا سامناہے ۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث چھوتی گھریلو صنعتیں اور کاروبار بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے ۔ تاجروںکا کہنا ہے کہ کاروبار کیلئے محدود اوقات کی پابندی اور بد ترین لوڈ شیڈنگ نے زندگی مشکل کر دی ہے ۔ دوسری جانب دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال انتہائی ابتر ہے ۔ رائے ونڈ سے سے نمائندے کے مطابق لیسکو حکام نے رائے ونڈ کے عوام پر 8گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کردیا ہے ،بار بار ٹرپنگ سے لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانکس مصنوعات جلنے کی بھی شکایات ہیں،شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے گھروں میں قرنطینہ کئے گئے مریضوں کی زندگیاں بھی دائو پر لگ گئی ہیں ۔مریدکے، شرقپور شریف، گوجرانوالہ، نارنگ منڈی، چھانگا مانگا ، پتوکی اور دیگر علاقوں میں بھی بد ترین لو ڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…