لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کے مطابق کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی کو ایک جانب سے حکومت کی جانب سے سلامیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب حکومت کے کورونا ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز اور طبی عملے کو اضافہ تنخواہ دینے کے
فیصلے پر تین ماہ بعد بھی عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے کورونا ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور طبی عملہ مایوسی سے دوچار ہوگئے ہیں۔دوسری جانب پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتی ہونے والے پانچ ہزار نرسز میں سے بیشتر بھی کورونا ڈیوٹی پر مامور ہیں لیکن ساڑھے تین ماہ سے نرسز کو معمول کی تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی۔