پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا ، کیسز اور اموات میں حیرت انگیز کمی ، نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر تازہ اعدادوشمار جاری

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا، ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں کرونا کے نئے کیسز اور اموات میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کرونا کے 4471 نئے کیسز اور کرونا کے 89 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ساتواں روز ہے

جب کرونا وائرس کے مسلسل نئے کیسز کی تعداد میں اور کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں واضح کمی سامنے آئی ہے، کرونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 88 اور اموات کی تعداد 3 ہزار 590 ہو گئی ہے۔کرونا وائرس کے ایک روز میں تیس ہزار پانچ سو بیس ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جبکہ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 2 ہزار 162 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر کے 810 اسپتالوں میں کورونا کے 6230 مریض زیر علاج ہیں، کرونا وائرس سے اب تک 71 ہزار 458 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر نے کہا ہے کہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں میں 549 لاک ڈاؤن لگائے گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر کے مطابق ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی کی بنیاد پر پورے پاکستان میں مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے،اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں میں 549 لاک ڈاؤن لگائے گئے ہیں، لاک ڈاؤن والے علاقوں کی آبادی نوے لاکھ چورانے ہزار کے قریب ہے،پنجاب میں 183 سمارٹ لاک ڈاؤن کیے گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاون والے علاقوں کی آبادی بیس لاکھ ہے، سندھ میں 68 سمارٹ لاک ڈاون کیے گئے ہیں، سندھ مین لاک ڈاؤن والے علاقوں کی آبادی چار 49 لاکھ پچانوے ہزار سے زائد ہے،خیبر پختونخواہ میں 232 سمارٹ لاک ڈاؤن کیے گئے ہیں،خیبر پختونخوا میں لاک ڈاؤن والے علاقوں کی آبادی 534110 ہے، آزاد کشمیر میں چالیس علاقون میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگائے گئے ہیں،جن کی آبادی پندرہ لاکھ سے زائد ہے، آزاد کشمیر کے چار دسٹرکٹ میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔‎

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…