اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

شوگر مافیا کو بچانے کیلئے عمران خان خود اس پر پردہ ڈال رہے ہیں، جاوید ہاشمی نے دھماکہ خیز بات کر دی

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مقتدر حلقوں سے ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتا ہوں کہ موجودہ پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ اِن ہاؤس تبدیلی لاکر بھی مسائل حل نہیں ہوں گے، جنوبی پنجاب کا صوبائی دارالحکومت ملتان ہونا چاہیے، شوگر مافیا کو بچانے کیلئے عمران خان خود اس پر پردہ ڈال رہے ہیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ

ملک کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ شاہ محمود کہتے ہیں کہ کورونا کام نہیں کرنے دے رہا اس لیے میں ناراض اتحادیوں کو منا رہا ہوں۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کورونا کی وبا کنٹرول سے مکمل طور پر باہر ہوچکی ہے۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اِن ہاؤس تبدیلی کے حق میں نہیں ہوں اگرچہ یہ قانونی طریقہ ہے۔ لگ رہا ہے کہ عمران خان خود جائیں گے تو پارلیمنٹ گرا کر جائیں گے۔ ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ پارلیمنٹ کو چلنے دیں۔ عمران خان نے شوگر بحران پر خوبصورتی سے پردہ ڈال دیا ہے۔ بحران کے ذمہ داروں کو سزا نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں سازش کر رہی ہیں کہ پاکستان کا نقشہ آئندہ پانچ سالوں میں تبدیل ہو اور بلوچستان کو علیحدہ کیا جائے۔ بلوچستان کی قیادت سے کوئی بھی بات نہیں کر رہا جو مسائل کا سبب بن رہا ہے۔  مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مقتدر حلقوں سے ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتا ہوں کہ موجودہ پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ اِن ہاؤس تبدیلی لاکر بھی مسائل حل نہیں ہوں گے، جنوبی پنجاب کا صوبائی دارالحکومت ملتان ہونا چاہیے، شوگر مافیا کو بچانے کیلئے عمران خان خود اس پر پردہ ڈال رہے ہیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ شاہ محمود کہتے ہیں کہ کورونا کام نہیں کرنے دے رہا اس لیے میں ناراض اتحادیوں کو منا رہا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…