سرگودھا(این این آئی)قبروں سے لاشیں نکال کر کھانیوالے دو آدم خور دونون بھائیوں کو 12 سال بعد بھکر جیل سے رہا کر دیا گیا جن کو علاقہ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے بھائی اور بھتیجے کے سپرد کر دیا گیا جو انہیں لاہور رشتہ داروں کے پاس منتقل کررہے ہیں۔زرائع کے مطابق
سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر میں دو آدم خور بھائیوں کو عارف اور فرمان کو 12 سال جیل گذارنے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل بھکر سے رہا کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق بھکر کے علاقہ کے دو بھائیوں عارف عرف اپھل اور فرفان عرف پھاما نے 9 سال قبل2011 میں قبر سے مردہ لڑکی کی نعش نکال کر اس کا سالن پکاتے ہوئے پکڑے گئے تو دو سال جیل گذارنے کے بعد رہائی پا کر واپس آئے اور اگلے دو سال بعد 2013 کے دوران دوبارہ قبر سے نعش نکال کر دھڑ کھا گئے اور سر برآمدگی کے دوران پکڑے گئے۔جس پر ملزمان دونوں بھائیوں کے خلاف درج مقدمہ میں سرگودھا کی خصوصی عدالت نے دونوں ملزمان بھائیوں کو دس سال قید کی سزا کا حکم سنایا جن کی سزا پوری ہونے رہائی کے ساتھ ہی دوبارہ گرفتار کر کے تین ماہ کے لئے نظر بند کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ جیل بھکر سے دونوں ملزمان کو سزا اور نظر بندی پوری کرنے پر رہائی کے بعد ان کے بھتیجے کامران اور بھائی انتظار کے حوالے کر دیا گیا۔جن کا کہنا ہے کہ علاقہ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دونوں بھائیوں کو لاہور رشتہ داروں کے پاس منتقل کر دیا جائے گا۔