ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

جس دن ہم اپوزیشن میں آگئے تو صحیح اپوزیشن کرکے چلائیں گے،سردار اختر مینگل طبل جنگ بجا دیا، مولانا فضل الرحمان کا بھی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

datetime 21  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سر داراختر مینگل نے کہا ہے کہ بات چیت چل رہی ہے، اپوزیشن کے ساتھ قربتیں بڑھ رہی ہے، جس دن ہم اپوزیشن میں آگئے تو اپوزیشن کو صحیح اپوزیشن کرکے چلائیں گے، ریاست اور ریاستی ادارے اور حکومت دو ٹوک الفاظ میں کہہ دے کہ ہمارے مطالبات جائز نہیں ہے، اگر ہمارے مطالبات غیر آئینی ہیں تو ہم کسی اور کا دروازہ کھٹکائیں، یا پیرو مرشد کی درگاہ پر جائیں

جبکہ سربرا ہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بی این پی مینگل کا فیصلہ پی ٹی آئی کی دیگر اتحادی جماعتوں کیلئے بھی قابل تقلید ہے، حکومت کی دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی اب بے باک انداز میں کلمہ حق کہ دینا چاہئے،کارکردگی کی بنیاد پر موجودہ حکمرانوں کی مقبولیت زمین بوس ہوگئی ہے، موجودہ حکمرانوں کو اب مزید مسلط ہونے کا حق نہیں،موجودہ حکمرانوں کو اپنی ناکامی تسلیم کرکے فوری مستعفی ہوجانا چاہیے۔ اتوار کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کے سربراہ سر دار اختر مینگل نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی و کوروناصورتحال، بلوچستان کے معاملات اور وفاقی کی جانب سے جاری کر دہ آئندہ مالی سال 2020-21بجٹ سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔ملاقات کے بعد سر دار اختر مینگل مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ سے روانہ ہوئے تواس دوران صحافی نے سر دار اختر مینگل سے سوال کیاکہ مولانا فضل الرحمن سے کیا بات ہوئی ہے؟ سر دار اختر مینگل نے جواب دیا کہ ساری باتیں اب آپ کے سامنے تو نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن سے ذاتی تعلق ہے اس وقت بھی جے یوآئی کے ساتھ بلوچستان میں اپوزیشن میں ہیں، مولانا فضل الرحمن کی جماعت پورے پاکستان میں موجود ہے۔ صحافی نے سوال کیاکہ کیا آپ اپوزیشن کا حصہ بن گئے ہیں، سردار اختر مینگل نے کہاکہ بات چیت چل رہی ہے،

اپوزیشن کے ساتھ قربتیں بڑھ رہی ہے، جس دن ہم اپوزیشن میں آگئے تو اپوزیشن کو صحیح اپوزیشن کرکے چلائیں گے، انہوں نے کہاکہ ریاست اور ریاستی ادارے اور حکومت دو ٹوک الفاظ میں کہہ دے کہ ہمارے مطالبات جائز نہیں ہے، اگر ہمارے مطالبات غیر آئینی ہیں تو ہم کسی اور کا دروازہ کھٹکائیں، یا پیرو مرشد کی درگاہ پر جائیں۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نیکہاکہ ہم نے اختر مینگل کو خوش آمدید کہا ہے، بی این پی کے فیصلہ نے امید کی

کرن پیدا کی ہے، بی این پی مینگل کا فیصلہ پی ٹی آئی کی دیگر اتحادی جماعتوں کیلئے بھی قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی اب بے باک انداز میں کلمہ حق کہ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ضمیر کے خلاف کسی کی پیروکاری کرنا عزت رکھنے والے پاکستانی کی شایان شان نہیں انہوں نے کہاکہ میں امید کرتا ہو کہ سردار صاحب حکومت کے دیگر اتحادی جماعتوں سے رابطہ کر کے انکو قائل کریں گے کہ یہ وقت حکومت کا ساتھ دینے کا نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت ڈوب گیا ہے، معاشی لحاظ سے جب اپکا بجٹ منفی میں چلاجائے تو اس سے حکومت کی مقبولیت بھی منفی میں چلی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جعلی وزیراعظم کو اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ اسکی اپنی مقبولیت بھی منفی میں چلی گئی ہے،ایسے مقبول لوگ پہلے بھی عوامی حمایت کے حامل نہیں تھے۔ انہوں نے کہاکہ کارکردگی کی بنیاد پر موجودہ حکمرانوں کی مقبولیت زمین بوس ہوگئی ہے، موجودہ حکمرانوں کو اب مزید مسلط ہونے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کو اپنی ناکامی تسلیم کرکے فوری مستعفی ہوجانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…