ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

ایم کیو ایم کا بھارت سے پیسے لینے کا معاملہ حقیقت نکلا، بھارتی حکومت سے پیسے لے کر ہمیشہ پارٹی قیادت کو دیے، بھارتی سفارتکار سے کس نے ملاقات کرائی؟ ایم کیو ایم کے رہنما کے دھماکہ خیز انکشافات

datetime 21  جون‬‮  2020 |

لندن(این این آئی)ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما محمد انور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جماعت کا بھارت سے رقم لینے کا معاملہ حقیقت ہے۔محمد انور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت سے تعلقات کے حوالے سے صرف مجھے الزام دینا سراسر غلط ہے، 90 کی دہائی کی ابتدا میں ندیم نصرت نے بھارتی سفارت کار سے میری ملاقات کرائی، بھارتی سفارت کار سے پارٹی کے حکم پر وسطی لندن میں ملاقات کی تھی۔

انہوں نے بھارت سے پیسے لینے کی بات کو حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت سے پیسے لے کر ہمیشہ پارٹی قیادت کو دیے، بھارت سے لی گئی رقم کا ایک روپیہ بھی زندگی بھر اپنی ذات پر خرچ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ میرا ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل سے کسی بھی قسم کا تعلق نہیں ہے، ڈاکٹر عشرت العباد کو بھی ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات میں شامل کرنا چاہیے، عشرت العباد کے ایم آئی سکس کے حوالے سے میری تصاویر کے بارے میں دعویٰ بے بنیاد ہے۔سابق رہنما ایم کیو ایم لندن نے کہا کہ میرے والد نے پاکستان کیلئے جیل کاٹی، سسر بانیان پاکستان میں شامل تھے، حقائق سامنے لانے کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہوں، ہمیشہ پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کی۔ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو ذلیل کر کے پارٹی سے نکالا گیا، معطل کرنے کا مقصد ہی ذلیل کرنا تھا، قتل وغارت کے تمام کاموں میں ایم کیو ایم پاکستان ملوث تھی، کراچی میں قتل و غارت کرنے والے آج معزز بنے بیٹھے ہیں۔محمد انور نے کہا کہ ایم کیو ایم کے“پارساؤں ”کی کارستانیوں کا الزام مجھ پر دھرنا ناقابل برداشت ہے، ڈاکٹر عمران فاروق کے ساتھ میرے اچھے تعلقات تھے، عمران فاروق کے قتل میں میرے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پولیس کے پاس نہیں کیونکہ میں ملوث ہی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اگرمیں عمران فاروق قتل میں ملوث ہوں تو برطانیہ اور پاکستان کی ایجنسیاں ثبوت سامنے لا کر ایکشن لیں، خالد شمیم کے مجھ پر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے حوالے سے الزامات مضحکہ خیز ہیں، خالد شمیم سے نہ کبھی ملا نہ اسے جانتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو توڑنے کی دشمنوں کی خواہش کو بانی متحدہ نے خود پورا کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…