اتوار‬‮ ، 08 جون‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کو بڑی آفر کر دی

datetime 17  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئے اور وفاق کی اکائیوں کے ساتھ مل کر کام کرے ۔مضبوط وفاق ہی جمہوریت، معاشی خوشحالی اور ملک کی عوام کی فلاح و بہبود کے مفاد میں ہے۔بدھ کو سندھ اسمبلی کے ایوان میں بجٹ تقریر کے اختتامی کلمات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری شہید قائد اور مسلم دنیا کی

پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو نے کہا تھاپاکستان کے مستقبل کی ترقی، استحکام، حفاظت لوگوں کو با اختیار بنانے اور سیاسی اداروں کو پروان چڑھانے میں پنہاں ہے۔ میرا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ آنے والی نسل کے دلوں اور ذہنوں کو صرف جمہوریت کے ذریعے ہی جیتا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ قومی اتفاق رائے اور مشترکہ حکمت عملی سے لوگوں کے مسائل حل کرنے ہیں۔مسائل کے حل کے لئے ہمارے ملک کا آئین کئی آئینی فورم اور راستہ فراہم کرتا ہے۔ ہمیں آئین پر چلتے ہوئے قوم کے وسیع تر مفاد میں سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر سوچنا ہوگا۔ہم عوام کی خدمت کے لئے پر عزم ہیں۔ہم ملک کی خدمت کے لئے پر عزم ہیں۔ اس دھرتی کے ساتھ ہماری وفاداری کسی بھی شک سے بالاتر ہے۔ہماری قیادت نے امن، استحکام اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔انہوںنے کہا کہ ہماری پارٹی استحصال، امتیاز اور غیر جمہوری اقدار اور روایات کے سامنے ایک دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ہم یقین دلاتے ہیں کہ سندھ کی عوام کی حمایت سے آنے والے ہر چیلنج کا کامیابی سے سامنا کریں گے۔ سندھ اسمبلی کے ایوان میں بجٹ تقریر کے اختتامی کلمات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری شہید قائد اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو نے کہا تھاپاکستان کے مستقبل کی ترقی، استحکام، حفاظت لوگوں کو با اختیار بنانے اور سیاسی اداروں کو پروان چڑھانے میں پنہاں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…