منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بات چل رہی کہ عمران خان کی جگہ کسی اور کو وزیراعظم بنا دیں، اسد عمر اس سازش کا حصہ لگ رہے ہیں، سینئر صحافی نے دھماکہ خیز دعویٰ کردیا

datetime 16  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ اسد عمر جیسے لوگ عمران خان کیخلاف سازش کررہے ہیں،پی ٹی آئی میں بات چل رہی ہے کہ ن لیگ کا کہنا ہے عمران خان کی جگہ کسی اور کو وزیراعظم بنا دیں، اسد عمر اس سازش کا حصہ لگ رہے ہیں۔

کیونکہ عمران خان کورونا کا مقابلہ کررہا ہے جبکہ اسد عمر قوم کو خوفزدہ کررہا ہے۔ہمیں پاکستان کے باہر سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ہمیں پاکستان کے اندر رہنے والے میر جعفروں سے خطرہ ہے۔ کہتے ہیں فوج کی تنخواہ کیوں بڑھا دی؟ بھارت کا اسلحہ ہم سے دس گنا زیادہ ہے۔ بھارتی فوج کی تعداد 6 گنا زیادہ ہے، اگر ہم اپنی فوج کو اس وقت کمزور کردیں، تو وہاں دشمن کی فوجیں آجاتی ہیں ، جہاں ملکوں کی فوجیں کمزور ہوں۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے کرفیو لگایا ہوا ہے۔وہاں انسانیت سوز سلوک کیا جارہا ہے۔ بھارت نے چین کی طرف لداخ کی طرف رخ کیا تو چین نے اتنا مارا ان کی فوج بھاگ رہی ہے، نیپال نے اپنا نقشہ تبدیل کردیا ہے۔ مودی اگر اس طرح حرکات کرے گا تو وہ پاک فوج کے جذبے اور قربانیوں کو جانتا ہے۔ مودی کبھی جنگ نہیں کرے گا۔ فوج کا ایک ایک جوان دشمن کے بارود کے سامنے سینہ تانے کھڑا ہے، اگر جنگ ہوئی تو بھارت نقشے سے مٹ جائے گا۔ مودی بھارت کی بربادی کی طرف قدم رکھ رہا ہے، مودی سے کورونا اور معیشت کنٹرول نہیں ہو رہی ۔ پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے سو گنا زیادہ تیار کھڑی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…