کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں 10 اگست کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر کن دن ہوگا،اس دن 80 ہزار اموات ہوسکتی ہیں۔پاکستان سے متعلق اس ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان میں 27 فروری سے 11 جولائی تک 32 فیصد لاک ڈاؤن کیا گیا تو 4 اگست کورونا وائرس کا پیک ڈے ہوگا اور اس دن تک پاکستان میں 1 کروڑ 35 لاکھ 70 ہزار افراد کورونا وائرس کا شکا ر ہوسکتے ہیں۔
اسی ریسرچ کے مطابق پاکستان میں 10 اگست کو کورونا وائرس کی ریکارڈ ہلاکتوں کا امکان ہے، اس دن تقریبا78ہزار 5سو 15افراد کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار سکتے ہیں، اس دن کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں روز بروز کمی واقع ہونا شروع ہوجائے گی۔ اس تحقیق میں برطانیہ یا امریکا کے حوالے سے اعدادوشمار پیش نہیں کیے گئے۔26جنوری2021تک پاکستان میں کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد2132617 ہوں گی۔اگر لاک ڈاؤن نہ کیا گیا تو26جنوری تک22لاکھ29ہزار سے زائد اموات ہوں گی۔جنوری 2021 ء میں کورونا وائرس کے خاتمے کا امکان ہے، اگر آج سے سو فی صد لاک ڈاؤن کیا جائے تو پاکستان میں 26جنوری تک مجموعی اموات دس ہزار دو سوسے زائد ہوسکتی ہیں۔پاکستان میں 148120 جنرل بیڈ ز اوروینٹی لیٹرز بیڈز 2962ہیں۔ 13جون تک258 اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ حکومت پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 2574اموات ہوچکی ہیں بھارت میں یکم مارچ سے 11جولائی تک132دن کے35فی صد لاک ڈاؤن کی صورت میں پانچ اگست کو کورونا کا پھیلاؤ انتہا کو ہوگا اور 9کروڑ 94لاکھ افراد کورونا میں مبتلا ہوں گے گیارہ مارچ ہلاکت خیز انتہا ہوگی جب چھ لاکھ 12ہزار اموات پہنچ جائیں گی۔25جنوری 2021بھارت میں کورونا ختم ہو گا۔ تب تک لاک ڈاؤن کے ساتھ ایک کروڑ36لاکھ 50ہزار اموات ہوجائیں گی۔ اگر لاک ڈاؤن نہ کیا گیا
تو یہ اموات ایک کروڑ42لاکھ44ہزار سے تجاوز کرجائیں گی۔ سو فی صد لاک ڈاؤن کی صورت میں 42512اموات ہوسکتی ہیں۔ افغانستان میں یکم مارچ سے12جولائی تک 133دن 53فی صد لاک ڈاؤن کی صورت میں آٹھ اگست33ہزار افراد کے متاثر ہونے کے ساتھ پھیلاؤ کا انتہا کا دن ہوگا۔ تیرہ اگست ہلاکتوں کے لحاظ سے انتہا پر ہوگا جب 14ہزار سے زائد اموات ہوجائیں گی۔ افغانستان میں 19فروری2021کورونا کے خاتمے کا دن ہوگا جب لاک ڈاؤن کے ساتھ تین لاکھ پانچ ہزار سے زائد اموات کا امکان ہے لاک ڈاؤن نہ ہونے کی صورت میں یہ ہلاکتیں 3لاکھ 14ہزار ہوسکتی ہیں۔ سو فی صد لاک ڈاؤن کی صورت میں ان اموات کو ایک ہزار آٹھ تک محدود کیا جاسکتا ہے۔ بنگلادیش میں بارہ مارچ سے بارہ جولائی تک118دن کے چالیس فی صد لاک ڈاؤن کے ساتھ دس اگست کو کورونا کے انتہائی پھیلاؤ کے ساتھ متاثر کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ سے تجاوز کرجائے گی۔