پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

چینی رپورٹ میں حکومتی جرم چھپایا گیاہے، رپورٹ حکومتی بیڈ گورننس کا پردہ چاک کرتی ہے،وزیراعظم عمران خان سے ڈاکے کے سہولت کار ہونے کے الزام کی وضاحت مانگ لی گئی

datetime 22  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)چیئر مین آ زاد عوام تحریک سابق ّزاد امیدوار این اے 53 جاوید انتظار نے کہا ہے کہ چینی رپورٹ میں حکومتی جرم چھپایا گیاہے۔ رپورٹ حکومتی بیڈ گورننس کا پردہ چاک کرتی ہے۔ وزیراعظم چینی بر آمد کرنے کے فیصلے میں ملوث ہیں۔ وزیراعظم ڈاکے کے سہولت کار ہونے کے الزام کی وضاحت کریں۔

افسوس رپورٹ کے بعد کوئی گرفتاری ہوئی نہ کوئی استعفیٰ آیا؟ رپورٹ کی پیچیدگیاں ریکوری کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ جاری بیان میں جاوید انتظار نے کہا کہ چینی رپورٹ کو متنازعہ اور پیچیدہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں مجرموں کا بھاگ نکلنے کا چور راستہ دیا گیا ہے۔ چینی کی قلت کے باوجود بر آمد کے فیصلے پر اسد عمر کا استعفیٰ آیا نہ عمران خان نے اپنی غلطی تسلیم کی۔ چینی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے مذید کہا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی پر حکومت کی ناک کے نیچے کھربوں روپے کا ڈاکہ مارا گیا ہے۔ عوام پوچھ رہی ہے سبسڈی دینے والا بڑا مجرم ہے یا لینے والا؟ چینی بر آمد کی اجازت دینے والا بڑا مجرم ہے یا بر آمد کرنے والا؟ حکومت اپنے فیصلوں سے پہچانی جاتی ہے۔ فیصلوں پہ فیصلے وہ بھی متنازعہ اور پیچیدہ فیصلے عوام کے ووٹ کی توہین ہے۔جاوید انتظار نے مذید کہا کہ چینی رپورٹ میں ملوث بڑے مجرموں نے عام انتخابات میں تحریک انصاف پر سیاسی اور مالی سرمایہ کاری کی۔ جنہوں نیچور راستے سے عمران خان کو اقتدا ر میں لایا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…