اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

طویل خاموشی کے بعد آصف زرداری کا دھماکہ خیز بیان آگیا ،عمران خان پر سنگین الزامات

datetime 13  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کی وحدت کو پارہ پارہ کر دیا گیا ہے ،وزیر اعظم آمر حکمران پرویز مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں ، کورونا وباء کے بجائے اپوزیشن اور صوبوں سے لڑرہی ہے ،صوبوں کے آئینی اور مالیاتی اختیارات کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،آنے والا وقت زیادہ خطرناک ہے قومی اتفاق رائے وقت کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سے ٹیلی فون رابطے کے دوران کیا ۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک میں جاری مہلک وباء کورونا، سیاسی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔قمرزمان کائرہ نے بتایا کہ آصف زرداری نے کورونا پر فکر مندی اور حکومتی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے ملک کرونا وائرس کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر فکرمندی اور حکومتی فیصلوں پر شدید تحفظات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے حکومت مہلک وباء کورونا سے لڑنے کی بجائے اپوزیشن سے دست و گریبان ہے حکومت نے ملک میں موجود تمام اتفاق رائے برباد کر دیا ہے۔ حکمران پھر صوبوں کے آئینی اور مالیاتی اختیارات کو کم کرنا چاہتے ہیں ۔کورونا وائرس کے حوالے سے آنیوالا وقت زیادہ مشکل ہے ہمیں قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جب 2008 میں پیپلز پارٹی کو اقتدار ملا تو ملک دہشت گردی اور نفاق کا شکار تھا، ہم نے قومی اتفاق رائے سے سوات آپریشن کیا اور امن لیکر آئے، ملک میں اناج کا بحران تھا، آٹے پر جھگڑے ہو رہے تھے۔ ہم نے ملک کو خوراک میں خودکفیل کیا۔ بدقسمتی سے حکمران مشرف کے نقش قدم پر چل رہے اور ایک بار پھر ملک کو مشرف دور کی طرف لیکر جا رہے ہیں۔ بلوچستان ناراض تھا، آغاز حقوق بلوچستان پیکیج دے کر انہیں ساتھ جوڑا، مشرف آمریت کی وجہ سے وفاق خطرات کی زد میں آچکا تھا، ہم نے صوبوں کو آئینی اور مالیاتی اختیارات دیکر وفاق کو مضبوط کیا۔آصف زرداری نے کہا کہ حکمران پھر سے صوبوں کے آئینی اور مالیاتی اختیارات کم کرنا چاہتے ہیں، حکمرانوں نے ملک میں موجود تمام اتفاق رائے برباد کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…