سعودی عرب نے پاکستانی مزدوروں کی وطن واپسی کے لیے سعودی ایئرلائن مفت چلانے کی پیش کر دی

12  مئی‬‮  2020

اسلام آباد ( اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید زلفی بخاری اور سعودی عرب کے لیبر سے متعلق نائب وزیر برائے انسانی وسائل و سماجی ترقی کے درمیان ورچوئل میٹنگ میں کورونا وباء کی وجہ سے متاثر ہونیوالی سعودی عرب میں رہائش پذیر پاکستانی لیبر سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے ۔سعودی عرب نے پاکستانیمزدوروں کی وطن واپسی کے لیے سعودی ایئرلائن مفت چلانے کی پیش کر دی

مفت استعمال کی پیش کش کی ہے۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری سعودی نائب وزیر سے بات چیت انتہائی مثبت رہی ہے اور مجھے خوشی ہے جس طرح سعودی عرب کی حکومت انہیں سپورٹ دے رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ برادر ملک سعودی عرب اس مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کررہا ہے ۔زلفی بخاری نے بتایا کہ سعودی وزیر ڈاکٹر عبداللہ بن نصر ابوثانین نے سعودی عرب میں کورونا وباء کے ورک فورس پر ہونیوالے اثرات اور اس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی خا ص طر پر کورونا سے متاثر ہونیوالے افراد کی اپنے وطن واپسی کی اجازت پر بھی بات چیت ہوئی ۔زلفی بخاری نے بتایا کہ مجھے خوشی ہے کہ سعودی عرب میں دیگر سیکٹر کے ساتھ ساتھ تعمیراتی سیکٹر بھی کھول دیا گیا ہے جس سے لیبر کو مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستانی شہریوں کی واپسی حکومت کی ترجیح میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستانی لیبر کی واپسی کے لیے سعودی ایئرلائن کی مفت استعمال کی پیش کش کی ہے ۔ زلفی بخاری نے بتایا کہ سعودی عرب میں رہائش پذیر 15500پاکستانیوں نے وطن واپسی کے لیے خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…