اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور انڈس ہسپتال نے کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کی میت کے جنازے کیلئے سفارشات حکومت کو ارسال کر دی ہیںجس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے کی آخری رسومات یا جنازہ پڑھایا جا سکتا ہے مگر لاش کا ڈس انفیکٹ کیا جانا ضروری ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈس انفیکٹ کر دیا جائے تو
کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ نہیں رہتا،طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر حفاظتی سامان اور احتیاطی تدابیر کو اپنایا جائے تو نہ صرف جنازہ یا آخری رسومات ادا کی جا سکتی ہیں بلکہ غسل بھی دیا جا سکتا ہے،یہ تجویز اس لیے سامنے آئی کیونکہ ہسپتال میت کو ڈس انفیکٹ کر کے دیتے ہیں اس لیے احتیاطی تدابیر کے ساتھ غسل جنازہ یا دیگر آخری رسومات ادا کی جا سکتی ہیں۔