کراچی (این این آئی) سندھ میں کرونا ایمرجنسی ڈیوٹی سے متعدد ڈاکٹرز کے غیر حاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں کرونا ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی سے غیرحاضری کا انکشاف ہونے کے بعد محکمہ صحت نے ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے ڈاکٹرز کو شوکاز جاری کرتے ہوئے 14 دن میں جواب طلب کرلیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے 8 ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، شوکاز نوٹس سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی کے 2 میڈیکل آفیسر کو جاری کیا گیا۔اسی طرح پبلک ہیلتھ اسکول کے 2، لانڈھی اسپتال کے میڈیکل آفیسر کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، پولیس سرجن، لیاری جنرل اسپتال کے 2 میڈیکل آفیسر کو بھی شوکاز نوٹس بھیجا گیا ہے۔