جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

لاہور کورونا وائرس کا گڑھ بن گیا، جانتے ہیں اب تک کتنے کیسز سامنے آچکے ہیں؟

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں بھی اپنی تباہی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے بعد اب ہر گزرتے دن کیساتھ متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پنجاب کی موجود صورتحال پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور کوروناو ائرس کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں سخت لاک ڈائون کریں گے اور کم کیسز والے علاقوں میں نرمی ہوگی تاکہ لوگ اپنا کاروبار کرسکیں۔ بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں سیمپلنگ کی جا رہی ہے جبکہ لاہور میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔لاہور کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں اب تک 2953 کیسز ہیں ان میں سے 700 صحت یاب ہوگئے ہیں، شہر کورونا متاثرین کا گڑھ بنتا جارہا ہے۔خیال رہے کہ پنجاب میں اب تک سب سے زیادہ کیسز کی تعداد لاہور میں ہی سامنے آئی ہے ۔ حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ عوام سے بھی اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ حکومتی احکامات کی پیروی کریں اورگھروں میں رہیں۔ لیکن ابھی تک عوام کی جانب سے لاک ڈاون کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا جس کے نتیجے میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شاید اب لاہور کورونا وائرس کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ اس بات کی تصدیق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی کر دی ہے کہ لاہور میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے کیسز کی تعداد 8400 سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک 150 سے زائد اموات بھی ہوچکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…