اسلام آباد (این این آئی)سندھ میں ٹدی دل کے حملے کے خطرہ کے باعث وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ جس میں کہاگیاہے کہ پندرہ مئی تک ایران سے ٹڈی دل کا حملہ ہوسکتا ہے اور یہ حملہ زرعی فصلوں کو تباہ کرکے رکھ دیگا۔منظر عام پر آنے والے خط میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ ایران میں ٹڈی دل کی ہونے والی افزائش کے سندھ پر خطرناک اثرات ہونگے، سندھ میں ٹڈی دل کے حملے
دوسال تک جاری رہ سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے موقف اختیار کیاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی معیشت متاثر ہورہی ہے، ٹڈی دل کے حملے کو روک کر زرعی معیشت کے ذریعے متاثر ہونے والی معیشت کو سہارا دیا جاسکتا ہے،وفاقی حکومت فوری طور پر سندھ کی مدد کرے ۔خط میں کہاگیاکہ فوری طور پر فضائی اسپرے کیلئے چھ جہاز فراہم کئے جائیں ، اسپرے کیلئے ادویات اور دیگر ضروری اشیا بھی فراہم کی جائیں۔