جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

ملک بھر میں 245 مسیحا بھی کورونا میں مبتلا،ان کی حالت کیسی ہے؟ ہیلتھ پروفیشنلز سے متعلق قومی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ وزارت صحت کو ارسال کر دی

datetime 23  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن ) ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے دو سو پینتالیس افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ مہلک وائرس نے تین ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی جان بھی لے لی۔ہیلتھ پروفیشنلز سے متعلق قومی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ وزارت صحت کو ارسال کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ایک سو انیس ڈاکٹرز اور سینتیس نرسوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اسپتالوں میں کام کرنے والے دیگر نواسی ملازمین بھی مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔ایک سو اکتیس ہیلتھ پروفیشنلز مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور ایک سو تیس کی حالت تسلی بخش ہے۔ اٹھہتر افراد کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اور تینتیس ہیلتھ پروفیشنلز صحتیاب ہو چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 224 ہو گئی ہے جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد10513 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 742 کیسز رپورٹ ہوئے اور 15 مریض جان کی بازی ہار گئے۔پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 4590 مریض ہیں۔ سندھ میں 3373، خیبرپختونخوا 1453، بلوچستان 552، گلگت بلتستان290، اسلام آباد204 اور آزادکشمیرمیں 51مریض ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سیسب سےزیادہ 83 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 69، پنجاب میں58، بلوچستان 8، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔ مقامی سطح پر79فیصد اوربیرون ملک سے21 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے 2156 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 44افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں ایک لاکھ 18 ہزار 20 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ روزکورونا کے 5 ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر کے 597 اسپتالوں میں کورونا کے 2521 مریض زیرعلاج ہیں۔پنجاب میں 216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے جب کہ لاہور کے 12 علاقے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…