جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

خیبر پختونخوا میں 45 روز ہ لاک ڈائون،13لاکھ افراد ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے،گروتھ ریٹ کتنا متاثر ہوگا؟ممکنہ نقصانات پر مبنی رپورٹ جاری

datetime 20  اپریل‬‮  2020 |

پشاور( آن لائن )45 روز کے لاک ڈائون کے دوران خیبر پختونخوا میں 13 لاکھ افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھوبیٹھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈائون کے 45 روز کے دوران خیبرپختونخوا میں 13 لاکھ ملازمین اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

جن میں سے چار لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد ڈیلی ویجز کے ملازمین ہونگے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس خیبرپختونخوا کو بھی بہت زیادہ متاثر کرے گا جس کے باعث گروتھ ریٹ 73۔3 سے گر جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت اس مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ دے رہی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے 15 لاکھ خاندانوں میں احساس پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔واضح رہے اس سے قبل ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کی نوکریاں معاشی بد حالی کا شکار ہیں جبکہ دوسری جانب کچھ لوگ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سروے کے مطابق لوگوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور نوکری کے مواقع کے بارے میں پوچھا گیا تو صرف 21 فیصد لوگوں نے اس بات کی حمایت کی کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب باقی تمام لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے کہا تھا کہ و ہ ملک کے نوجوانوں نے لئے ایک لاکھ نوکریاں لے کر آئیں گے او ر روزگار کے مزید مواقع پیدا کریں گے لیکن جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے، ایسا کچھ بھی دیکھنے میں نہیں آیا بلکہ مزید لوگ نوکریوں سے فارغ ہوتے د کھائی دیئے ہیں۔ سروے میں مزید بتایا گیا کہ پاکستانیوں میں 91 فیصد تعداد ان لوگوں کی تھی جو کہ گاڑی یا گھر نہیں خریدنا چاہتے کیونکہ معاشی بدحالی نے ان کی کمر توڑ دی ہے۔یاد رہے کہ پاکستانی معیشت اس وقت تاریخ کی سب سے نچلی سطح پر آ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…