اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد کی معروف ہائوسنگ سوسائٹی میں ایک ہی گھر سےکرونا وائرس کے 6کیسز، پوری گلی سیل کرد ی گئی

datetime 19  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) پی ڈبلیو ڈی میں ایک ہی گھر سے چھ کورونا وائرس کیسز سامنے آگئے جس کے بعد پی ڈبلیو ڈی کی گلی نمبر چوالیس کو سیل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وائرس سے متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈز میں شفٹ کر دیا گیا۔دریں اثنااین ڈی ایم اے نے ملک بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کیلئے حفاظتی سامان کی تیسری کھیپ کی ترسیل جاری کر دی ،گلگت بلتستان کے ہسپتالوں کے لیے سامان بھیج دیا گیا ،بھیجے گئے سامان میں 34 ہزار 5سو سرجیکل ماسک

اور 962 این-95 ماسک شامل ہیں،6 ہزار 929 حفاظتی سوٹ، 3 ہزار 161دستانے اور 175جوڑے ICU کے جوتے بھی سامان میں دیئے گئے،4 ہزار 958 سرجیکل ٹوپیاں ، 3 ہزار 767 جوتوں کے کور اور 1577 حفاظی گاوون بھی شامل ہیں۔ 2000 بائیو ہزرڈ سوٹ، 500 باڈی بیگز اور 50 سیفٹی باکس بھی سامان میں شامل ہیں ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ایک لیٹر والی 50 بوتلیں ، 150ملی لیٹر والی 1500 بوتلیں سنیٹایزر اور30 بوتلیں میتھنول اور 3500 بوتلیں ہینڈ واش بھی ارسال کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…