ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

50 لاکھ نہیں بلکہ اب ملیں گے ۔۔۔!!! کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملنے والی رقم میں حیرت انگیز اضافہ ، شرح سود میں بھی کمی

datetime 14  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بڑھانے کی منظوری دے دی جس کے مطابق نوجوانوں کو 50 لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم ملے گی۔ منگل کو وزیراعظم سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں نوجوانوں کو بڑے کاروباری مواقع دینے کے لئے مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔رقم کی فراہمی کی زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ تک کر دی گئی،رقم پر واجب ادا انڑسٹ ریٹ بھی 8 فیصد

سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔وزیراعظم نے حالات بہتر ہوتے ہی نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ،پاکستان کے تمام بینکوں کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نوجوانوں کو مزید سہولت دیں تا کہ بڑے کاروبار کر سکیں،لاک ڈائون میں نرمی آتے ہی نوجوانواں کو کاروباری میدان میں آگے لائیں،نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ان پر مزید سرمایہ کاری کریں گے، وزیر اعظم نے کہاکہ ملکی معیشت کو سنبھالنے میں نوجوانوں کا کردار بھی اہم ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…