بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جب کرونا وائرس میں مبتلا تھا تو دماغ میں کیا چیز چل رہی تھی ؟کرونا وائرس سے صحت یاب ہونیوالے نوجوان نے مہلک وائرس کو شکست دینے کا طریقہ بتا دیا

datetime 10  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوات کے 30سالہ نوجوان جنید خان نے کروناوائرس کو شکست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان کا کہنا تھا کہ جب میرا کیس پازیٹو آیا اور کہا گیا کہ آپ کرونا وائرس کا شکار ہیں تو میں نے اس مہلک وباء کو شکست دینے کی ٹھان لی تھی ہر وقت یہی سوچتا تھا کہ ڈرنا نہیں لڑ کر مقابلہ کرنا ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ جب کراچی سے

سوات پہنچا تو دو دن طبعیت بلکل ٹھیک تھی لیکن پھر اچانک بگڑ گئی تھی لیکن پھر اللہ پاک نے کرم کیا ۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا تھا کہ میں نے سفر کیا اور ساتھ جسم میں تبدیلیاں بھی رونما ہو رہی تھیں جس وجہ سے ٹیسٹ کروا لیا جو کہ مثبت نکلا مجھے اسپتال مین آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا ۔ جنید خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق دوائیں لیتا رہا ، ڈاکٹر نے کھانے میں پرہیز کا نہیں کھا تھا پھر جو چیز ممکن ہو وہ کھائیں ۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ جب کسی کو کرونا وائر س کا بتا یا جاتا ہے تو وہ دماغی طور پر بہت پریشان ہو جاتا ہے لیکن میرے دماغ میں ہر وقت یہی چلتا رہا کہ بس اس بیماری سے نجات پانی ہے ۔ میں نے اللہ پاک سے دعائیں مانگیں اور کرونا سے ڈرنے کی بجائے لڑتا رہا اور بالآخر اللہ پاک نے مجھے فتح دی ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…