منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’ ہیلو ڈونلڈ ٹرمپ، آپ میرے ساتھ یہ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ حریم شاہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ٹوئٹ میں اپنی خواہش کا اظہار کردیا

datetime 9  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کو آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے تنقید کا سامنا رہتا ہے ، حریم شاہ اپنے منفرد ایکشنز سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی رہتی ہیں، تاہم حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں حریم شاہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو

مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان سے ہو ں اوراب آپ کے ساتھ ٹک ٹاک بنانا چاہتی ہوں ، کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک بنانا پسند کریں گے۔ حریم شاہ کی اس ٹویٹ کے بعد صارفین کی جانب سے ان کا مذاق بنایا جا رہا ہے اور ان پر طنز کے تیر چلائے جا رہے ہیں ۔یہ بات بھی قابل غور رہے اس سے قبل حریم شاہ کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا گیا تھا ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے اس سے قبل مارننگ شوز کی بھی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے ان کا بتایا کہ میں ایک جگہ پابند ہو کر کام نہیں کر سکتی۔میں نے اس لیے بھی انکار کیا کیونکہ یہ میرے بس کی بات نہیں ہے۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کی بھی آفر ہوئی ہے اور میں ان کو بتایا ہے کہ اگر رمضان میں عمرہ ہو سکا تو میں کروں گی اور پورا رمضان وہاں گزاروں گی۔ اگر اس سال عمرہ نہیں ہوا تو میں ضرور رمضان ٹرانسمیشن کی ہوسٹنگ کروں گی اور عوام کو “صحیح اسلام” سکھاں گی۔جب ان سے چینل کا نام پوچھا گیا تو حریم شاہ نے کہا کہ میں قبل از وقت چینل کا نام نہیں بتا سکتی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…