بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

لاک ڈائون کے باعث صنعت کاروں نے فیکٹریاں ہی بند کرنا شروع کر دیں، تنخواہیں نہیں دے سکتے اس لئے سب ملازمین فارغ، بڑے پیمانے پر لوگ بیروزگار

datetime 8  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں لاک ڈائون کے نفاذ کے بعد صنعت کاروں نے فیکٹریاں بند کر کے لیبر کو فارغ کرنا شروع کر دیا ہے۔کورنگی میں واقع گارمنٹ ایکسپورٹ کی بڑی فیکٹری نے ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے،

ایک اور فیکٹری آرٹسٹک ملینئرز نے بھی بڑی تعداد میں ملازمین کو فارغ کر دیا۔نوکریوں سے فارغ ہونے والے ملازمین نے حکومت سندھ سے فریاد کرتے ہوئے کہاکہ ان کی مدد کی جائے، ہم بھوکے مر جائیں گے، ملازمین نے کہاکہ ہماری نوکریوں کو وعدے کے مطابق تحفظ فراہم کیا جائے۔متاثرین نے کہاکہ سندھ حکومت نے حکم نامہ جاری کیا تھا کہ کوئی نجی ادارہ یا فیکٹری ملازمین کو نوکری سے نہیں نکالے گی۔ ملازمین نے بتایا کہ مل کے مالک سیٹھ یعقوب نے کہاہے کہ وہ تنخواہیں نہیں دے سکتے اس لیے سب کو فارغ کیا جا رہا ہے۔ادھر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری نے ایک نوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مکمل لاک ڈائون کے پیش نظر صنعتیں لازمی بند رہیں گی، چناں چہ ہم اپنے تمام ممبرز سے گزارش کر رہے ہیں کہ اپنے یونٹس(ضروری صنعت کے علاوہ)مکمل طور پر بند رکھیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…