لاڑکانہ(این این آئی) لاڑکانہ شیخ زید وومن اسپتال میں نودیرو کی رہائشی حاملہ خاتون کو زچگی کے لیے لایا گیا جہاں لیڈی ڈاکٹروں کی جانب سے خاتون میں کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہونے کے بعد آپریشن کرنے سے انکار کرتے ہوئے وارڈ سے باہر نکل آئیں جس دوران لیڈی ڈاکٹر اور نرسیں خوف میں مبتلا ہوگئیں، ڈیوٹی پر تعینات پوسٹ گریجوئیٹ ڈاکٹر نے بتایا کہ نودیرو کی رہائشی خاتون کو سانس کی تکلیف،
بخار اور دیگر بیماریاں ہیں جس کے باعث انہیں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے آپریشن نہیں کیا جاسکتا تاہم ڈی ایچ او آفیس والوں کو خاتون کے ٹیسٹ سیمپل لینے کے لیے رابطہ کیا گیا جو ٹیم نہ پہنچ سکی، انہوں نے بتایا کہ خاتون کے تمام تر ٹیسٹ کروانے کے بعد ہی ان کا آپریشن ممکن ہے، دوسری جانب آخری اطلاع پر خاتون کے کورونا وائرس ٹیسٹ سیمپل نہیں لیے جاسکے۔