دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس جہاں انسانوں کا شکار کیا وہیں لوگوں کے روزگار بھی نہ بخشے ، دنیا میں بڑی تعداد بیروزگار ہو چکی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانیوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کے مطابق 35 ہزار پاکستانی متحدہ عرب امارات سے
واپسی کے خواہش مند ہیں اور ان کی پاکستان قونصل خانے میں رجسٹریشن کردی گئی ہے۔قونصل جنرل نے بتایا کہ یو اے ای میں 10 ہزار پاکستانی کورونا وبا کے باعث نوکریوں سے فارغ کردیے گئے ہیں جن کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جارہے ہیں، واپسی میں سیاحوں، نوکری نہ رکھنے والوں اور بزرگوں کو ترجیجی دی جائے گی۔قونصل جنرل کے مطابق دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کی واپسی پر اسکرینگ کے انتظامات مکمل ہیں، پاکستانیوں کے لیے فلائٹس آپریشن کرنے کو تیار ہیں لیکن اتنی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی واپسی بہت بڑا چیلنج ہے۔متحدہ عرب امارات میں اب تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2200 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔