پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور شامی روڈ پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے استعمال ہونے والے حفاظتی سوٹ سڑک پر پھینک دیے گئے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ پھینکے گئے یہ استعمال شدہ حفاظتی سوٹ بچوں نے پہن لئے۔ حکومت کی جانب سے ڈاکٹرز سمیت دیگر عملے کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی سوٹ فراہم
کئے گئے ہیں، ان استعمال شدہ حفاظتی حفاظی کٹس کو انتظامیہ نے بہتر طریقے سے ٹھکانے لگانے کے بجائے سڑک پر ہی پھینک دیا، جو کسی بڑے تباہی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ پھینکے گئے سوٹس کو بچوں نے پہن لیا، نجی ٹی وی چینل نے بچوں کی سوٹ پہنے ہوئے ویڈیو جاری کر دی۔ جس میں بچوں نے یہ استعمال شدہ سوٹ پہن رکھے ہیں۔