اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری کی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے دو ملاقاتیں ہوئیں، وزیر اعلیٰ نے دوسری ملاقات میں استعفیٰ طلب کیا۔ پہلی ملاقات میں ایف آئی اے کی رپورٹ پر بات کی گئی جس
کے بعد وزیراعلیٰ نے اسلام آباد بات کرنے کے بعد سمیع اللہ چودھری کو بلایا اور استعفیٰ طلب کرلیا۔سمیع اللہ چودھری کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں صرف محکمے میں اصلاحات نہ کرنے کا ذکر ہے، انہوں نے کوئی بے ایمانی نہیں کی، تاہم وزیراعلیٰ کے کہنے پر انہوں نے استعفیٰ دیا اور کہا کہ ان کا استعفیٰ رضاکارانہ بتایا جائے۔