“حکومتی ترجمان سے درخواست ہے کہ ایف آئی اے کی رپورٹ کے پیچھے بھاگنے سے بہتر ہے کہ کرونا کے مریضوں اور متاثرین پر توجہ دیں حکومی ترجمانوں کے جواب پر مریم اورنگزیب کا ویڈیو پیغام‎

6  اپریل‬‮  2020

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں ڈاکٹرز کو پی پی ای کٹس نہ ملنے پر افسوس اور احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم اور حکومتی ترجمان کو نوازشریف اور شہبازشریف پر الزام لگانے سے فرصت ملے تو کروانا کے متاثرین پہ توجہ دیں ۔وزیراعظم اور ترجمان ٹویٹ اور پریس کانفرنس کر کہ بتائیں کہ ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملے کو حفاظتی لباس اب تک کیوں نہیں ملے۔

انہوںنے کہاکہ تحصیل یونین، ضلعی سطح پر ڈاکٹرز کو حفاظتی لباس کا اب تک کوئی انتظام نہیں۔ملک میں کرونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی پہنچانا ناگزیر ہے ۔حکومتی ترجمان ایف آئی اے رپورٹ کے پیچھے بھاگنے سے بہتر ہے کہ ڈاکٹرز کی پی پی ای کٹس کی فراہمی یقینی بنائیں ۔انہوںنے کہاکہ سب ڈاکٹرز جو کرونا کے مریضوں کا ٹیسٹ کر رہے ہیں ان کا ٹیسٹ کرایا جائے ۔ڈاکٹرز، طبی عملے کی زندگی داو پر لگی ہے، اور حکومت نواز شریف اور شہباز شریف اور میڈیا کے پیچھے لگی ہے ۔ڈاکٹرز، طبی عملہ کورونا کے خلاف ہمارے واحد ہتھیار ہیں وہ اس وقت نہتے لڑ رہے ۔وزیراعظم نے عدالتی فیصلے کے باوجود ابھی تک اپنی ذاتی انا اور ذد کی وجہ سے پی ایم ڈی سی بحال نہیں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ ترجمان نوازشریف اور شہبازشریف پر تہمتیں لگانے کی بجائے بتائیں کہ ڈاکٹرز کو کٹس مزدوروں کو راشن کب ملے گا؟،وزیراعظم اور حکومتی ترجمان کو جھوٹے ٹویٹس اور پریس کانفرنس کرنے سے وقت ملے تو بتائیں کہ پی ایم ڈی سی کب بحال ہوگی؟،حکومت کو نوازشریف اور شہباز شریف کی گردان سے فرصت ملے تو بتائیں کہ کب کورونا ٹیسٹ مفت ہوں گے؟ ،حکومت کو نواز شریف اور شہباز شریف پہ الزام لگانے سے فرصت ملے تو بتائیں کہ دیہاڑی دار مزدوروں کو راشن کب ملے گا؟،حکومت کو نواز شریف اور شہباز شریف پہ تہمت لگانے سے فرصت ملے تو بتائیں کہ ریلیف فنڈ کب تک صوبوں کو پہنچے گا؟

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…