اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی سینئر ترین سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان نے خبرار کیا کہ ملک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد ایک لاکھ تک جا سکتی ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت ٹیسٹنگ کی صلاحیت کم ہے جس وجہ سے ہمیں کیسز کی
صحیح تعداد کا علم نہیں ہو رہا ، تعداد کنفرم کرنے کیلئے ہمیں روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کی صلاحیت کو بڑھانا ہو گا جس کے بعد ہی تعداد کا صحیح علم ہو سکے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کے بغیر ہم آگے نہیں چل سکتے جب کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہمیں تربیت یافتہ عملے کی بھی فوری ضرورت ہے۔