پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

’’ اب وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی چوری چھپ نہیں سکتی‘‘ جن اے ٹی ایمز سے وزیراعظم کا کچن چلتاہے، پارٹی کی فنڈنگ ہوتی ہے انہیں کو وزیراعظم نے فائدہ پہنچایا، ن لیگ ڈٹ گئی ، حکومت کو کھلا چیلنج دیدیا

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی ترجمان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ترجمان کی پریس کانفرنس ایف آئی آئے کی آٹا اور چینی چوری کے حقائق سے برعکس ہے،حکومتی ترجمان کی رپورٹ الگ، ایف آئی اے کی رپورٹ الگ ہے،حقائق مسخ کرنے سے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی چوری چھپ نہیں سکتی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے

منہ پر کرپشن کی کالک لگ چکی ہے،حکومتی ترجمان اپنے جھوٹ سے دوسروں پر ملنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں کا نام لے کر اب عمران صاحب اور بزدار صاحب کی چوری کوئی حکمران نہیں چھپا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں کسی کی جرات نہیں تھی عوام کے حق پہ ڈاکا ڈالنے کی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب تاریخ اِس بات کی بھی نزیر نہیں ملتی کہ ملک کا وزیراعظم عوام کا آٹا اور چینی چور ہو۔ انہوں نے کہاکہ جن اے ٹی ایمز سے وزیراعظم کا کچن چلتاہے، پارٹی کی فنڈنگ ہوتی ہے، انہیں کو وزیراعظم نے فائدہ پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اپنی ہر چوری پکڑے جانے پر آخر کب تک شریف خاندان پر جھوٹے الزامات کے پیچھے چھپتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی ترجمان آٹا چینی چوری کی ایف آئی اے کی رپورٹ کو غلط رپورٹ کر کے حقائق چھپا نہیں سکتے۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان نے ایک روپے کی سبسڈی لی نہ چینی ایکسپورٹ کی۔انہوں نے کہاکہ حکومتی ترجمان بتاتیں کہ چور وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب کو آج کس وقت ہتھکڑی لگے گی؟۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے رپورٹ میں شہبازشریف کا نام نہیں، نہ ہی وہ اس وقت حکومت میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رپورٹ میں وزیراعظم عمران خان، عثمان بزدار، جہانگیرترین اور خسرو بختیارکا نام ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی ترجمان کو اب جھوٹے الزامات لگانے سے پہلے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام فیصلے پڑھنے چاہئیں،ثبوت دینے کی جب باری آئی نیب نیازی گھٹ جوڑ عدالتوں سے فرار ہوگئی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…